ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں جانوروں کی چوری زوروں پر : بی جے پی اور آرایس ایس والوں کی خاموشی پر عوام کو حیرت

کمٹہ میں جانوروں کی چوری زوروں پر : بی جے پی اور آرایس ایس والوں کی خاموشی پر عوام کو حیرت

Mon, 16 May 2022 19:57:36    S.O. News Service

کمٹہ :14؍مئی  (ایس اؤ نیوز) شہر میں رات کے اوقات میں جانوروں کی چوری ہورہی ہے،لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ   جانوروں کی حفاظت کے  کا دعویٰ کرنے والی شدت پسند تنظیموں کے کارکنان چوری کو لے کر خاموش ہیں۔ عوام الزام لگارہے جانوروں کی حفاظت کے نام پر بی جے پی صرف   سیاست کرتی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ کے رتھ روڈ پر 24اپریل 2022کی درمیانی شب  ایک  سفید ماروتی کار  آکر کھڑی ہوگئی اور اس میں دو جانوروں کو لےجانے والا منظر مندر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ  یہ علاقہ  بی جے پی اور  آر ایس ایس والوں کا ہے، اور یہاں ان کی ہی کارکنوں کی اکثریت پائی جاتی  ہے۔ لوگوں کی مانیں تو کمٹہ کے  رتھ روڈ، ہونلی، آئیڈیل اسکول ائیریا، گُند، فش مارکیٹ، موروکٹے سےپرانے بس اسٹینڈ روڈ تک جانوروں کی چوری ہورہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ  رات کے اوقات میں کئی سارے جانور چوری ہورہے ہیں۔ لیکن ان چوریوں کو لے کر شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کی خاموشی پر لوگ سوال اُٹھارہے ہیں۔

ہونلی کے ایک کسان کاکہنا ہے کہ ہمارا صحن جانوروں سے بھرا رہتاتھا لیکن اب جانوروں کی چوری ہونےکی وجہ سے خالی ہوگیا ہے اب یہ بات ہم  کس سےکہیں ؟  کسان کا کہنا ہے کہ  پولس کو ان چوریوں کی خبر ہے،  کیونکہ  رات کو پولس گشت کرتی رہتی ہے ۔ کسان نے سوال کیا کہ  پولس رات کو ایسی  رُکی ہوئی کاروں  کی جانچ کیوں نہیں کرتی ؟ وہ کس کی کار ہے، کیوں  رُکی ہے ؟ کار کے اندر کون لوگ ہیں ؟

 کہا جارہا ہے کہ  راستوں پر آوارہ گردی کرنے والے جانوروں کی چوریوں میں اضافہ ہورہا ہے، ساتھ ساتھ کمپاونڈ میں بندھے ہوئے جانوروں کو بھی  چرایا  جارہا ہے۔ پہلے شبہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ جانوروں کو  جنگلی جانور شکار کررہے ہوں گے۔ لیکن سی سی ٹی وی کیمروں میں قید چوریوں کی واردات کے بعد کسان اور دیگر لوگ  جانوروں کی چوری سے کافی پریشان ہیں۔ 


Share: